پنجاب میں 246 بنیادی مراکز صحت ڈاکٹروں سے محروم

Published On 04 January,2025 11:08 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں 246 بنیادی مراکزصحت عرصہ دراز سے ڈاکٹروں کے بغیر ہی کام کر نے پر مجبور ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈیلی ویجز پر بھی ڈاکٹروں کی 100 فیصد موجودگی نہ ہو سکی، فیصل آباد میں 22 بنیادی مراکز صحت پر ڈاکٹر ہی موجود نہیں جبکہ سرگودھا میں 15، جہلم 13، گجرات 12، بہاولنگر میں 11 بنیادی مراکز خالی ہیں۔

علاوہ ازیں سیالکوٹ اور میانوالی میں 10، 10 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، اٹک میں 9، 9 بنیادی مراکز خالی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکپتن، خوشاب، جھنگ اور بہاولپورکی صورتحال بھی ٹھیک نہیں ہے جہاں 8،8 سنٹرز پر ڈاکٹرز کی سیٹیں خالی ہیں جبکہ شیخوپورہ، ملتان 5، لودھراں، گوجرانوالہ، چکوال میں 4،4 نشستوں پر کوئی ڈاکٹر موجود نہیں، راجن پور قصور اور ڈی جی خان میں 3،3 سیٹیں خالی پڑی ہیں۔