حیدر آباد: ینگ ڈاکٹرز کی ٹیم کا کمسن بچی کی انوکھی سرجری کا کامیاب تجربہ

Published On 29 December,2024 11:02 am

حیدرآباد : (دنیا نیوز) حیدرآباد کے ینگ ڈاکٹرز کی ٹیم نے کمسن بچی کی انوکھی سرجری کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کی ٹیم نے 7 سالہ بچی کے چہرے سے 415 گرام وزنی ٹیومر نکال دیا ، حساس آپریشن 3 گھنٹے جاری رہا۔

اورل اینڈ میکسلوفیشل سرجن ڈاکٹر ارسلان کا کہنا ہے کہ منصوبہ بندی ایک مہینے سے کی جارہی تھی، نجی ہسپتال میں کی جانے والی سرجری سندھ حکومت اور فلاحی ادارے کے وسائل سے کی گئی۔

ٹیم کے رکن ڈاکٹر روشن نے کہا کہ سرجری پر لاکھوں کا خرچہ آتا ہے لیکن 7 سالہ بچی کا کامیاب آپریشن مفت کیا گیا ، جس ٹیومر کو نکالا گیا وہ بچی کے لیے اذیت ناک اور جان کے لیے خطرہ تھا ۔