پولیو قطرے نہ پلوانے والوں کو پیدائش، وفات اور نکاح کے سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

Published On 22 December,2024 11:42 pm

پشاور:(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا حکومت نے پولیو کے قطرے نہ پلوانے والوں کو پیدائش، وفات اور نکاح کے سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق حکومت نے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلیے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے پیدائش، وفات اور نکاح سرٹیفکیٹ پولیو قطروں سے مشروط کردیا۔

پشاور کے اطراف اور ویلج کونسل کو صوبائی حکومت نے پولیو کے قطرے نہ پلوانے والوں کے پیدائشی، وفات اور نکاح کے سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس ضمن میں ڈی سی پشاور کی جانب سے ڈی ایچ او اور ایم او کو اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی کی جائے گی۔