لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب حکومت پارا چنار کی دکھی انسانیت کی آواز بن گئی ، ایئر ایمبولینس کے ذریعے پہلا مریض پارا چنار سے اسلام آباد منتقل کردیا۔
صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کی نگرانی میں مریضوں کی منتقلی کے تمام عمل کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
خواجہ سلمان رفیق کا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت پنجاب پارا چنار کی دکھی انسانیت کی آواز پر تمام خدمات فراہم کر رہی ہے۔