عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 23 ہزار 962روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا 6 ہزار 773 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 212 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 79 ڈالر مہنگا ہوکر 5012 ڈالر کا ہوگیا۔

صرافہ ڈیلرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 روز میں 9 ہزار 200 روپے بڑھ گیا۔

آج پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 358 روپے بڑھ کر 8 ہزار 404 روپے ہوگئی، مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کے دام دو روز کے دوران 390 روپے بڑھ گئے۔