کچے میں پولیس کا آپریشن، 11ڈاکوؤں نے سرنڈر کردیا

کچے میں پولیس کا آپریشن، 11ڈاکوؤں نے سرنڈر کردیا

ڈی پی او کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر ڈرون کے ذریعے گولہ باری کی جا رہی ہے، ڈاکوؤں کے ٹھکانے اور بنکرز مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔

اُنہوں نے کہا کہ کارروائی میں انتہائی مطلوب عمرانی گینگ کے 11 ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا، جنہوں نے بھاری اسلحہ سمیت پولیس کے سامنے خود کو پیش کیا۔

ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ڈاکو اغوا، قتل اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے، جنہیں قانون کے مطابق سخت سزائیں دی جائے گی جب کہ مزید ڈاکوؤں نے گرفتاری دینے کا اعلان کردیا اور مزاحمت پر ہلاکت کی وارننگ دی گئی ہے۔