ملتان: (دنیا نیوز) وی سی نشتر کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کے خلاف نشتر کی فیکلٹی ممبران نے اجتماعی استعفیٰ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو بھجوا دیا۔
استعفے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ہم نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران آپ کو بھاری دل کے ساتھ خط لکھ رہے ہیں، اعلیٰ حکام کی جانب سے فیکلٹی اور وائس چانسلر کے ساتھ پیش آنے والے نامناسب رویے کے حالیہ واقعات پر اپنے گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔
متن میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے افسوس ہے کہ ہم اپنے متعلقہ عہدوں سے اپنا اجتماعی استعفیٰ پیش کر رہے ہیں۔
نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے 31 کے قریب فیکلٹی ممبران نے اجتماعی استعفیٰ سیکرٹری ہیلتھ کو بھجوا دیا۔