ملتان: (دنیا نیوز) نشتر ہسپتال انتظامیہ نے 30 مریضوں میں ایڈز کے پھیلاؤ کی تصدیق کردی، ڈائیلسز یونٹ کا مریض ایڈز کے پھیلاؤ کا باعث بنا۔
ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق ہسپتال میں ڈائیلسز کے 240 مریض رجسٹرڈ ہیں، 240 مریضوں میں سے ایک مریض ایڈز میں مبتلا، مریض کی سکریننگ کے بعد ایڈز تشخیص ہوا، مریض کا ڈائیلسز کیا گیا جسکے بعد دیگر مریضوں کا ڈائیلسز ہوا اور ایڈز پھیلا۔
30 مریضوں میں ایڈز کے پھیلاؤ کے بعد نشتر کی 2 ڈائیلسز مشینیں فوری طور پر بند کردی گئیں، محکمہ سپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے واقعے کی تحقیقات بارے انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق 4 رکنی انکوائری کمیٹی 48 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔