ملتان میں فضائی معیار آج بھی انتہائی مضر صحت، شہری غیر سنجیدہ

Published On 05 November,2024 11:12 am

ملتان: (زینب گردیزی) اولیا کے شہر ملتان میں فضائی معیار آج بھی انتہائی مضر صحت ہونے کے سبب شہر آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے۔

ملتان فضائی آلودگی کی وجہ سے ملک کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے جہاں فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 571 تک جا پہنچی ہے۔

ادھر لاہور اور گردونواح میں آج بھی سموگ کا راج برقرار ہے، دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر ہے جبکہ دوسرے نمبر پر بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی ہے۔

بڑھتی آلودگی کے باوجود شہری ماسک لگانے پر سنجیدہ نہیں ہیں جبکہ پابندی کے باوجود چنگچی رکشے گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں کی سڑکوں پر فراٹے بھرتے نظر آتے ہیں۔

سموگ کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نےایک ہفتے کے لیے سرکاری اور نجی سکولوں کے پرائمری سیکشنز کو چھٹیاں دے دی ہیں۔