ملتان: (دنیا نیوز) پیشی پر آئے خطرناک ملزموں کی ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل ہونے کے معاملہ کا انتظامیہ نے نوٹس لے لیا۔
دنیا نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد سی پی او پولیس نے کچہری کی پوری نفری تبدیل کر دی، انچارج جوڈیشل حوالات کو بھی معطل کر دیا گیا۔
واقعہ کو سکیورٹی اور عدالتی نظام کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے، ویڈیوز بنانے والے سہولت کاروں کی بھی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا گیا ہے۔