سونا مسلسل مہنگا، فی تولہ قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 400 روپے ہوگئی

سونا مسلسل مہنگا، فی تولہ قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 400 روپے ہوگئی

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے کیساتھ 2676 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 540 روپے ہوگئی۔