نان فائلرز کو پراپرٹی خریداری کی اجازت کیلئے پانچ رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل

Published On 21 January,2025 05:46 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) قائمہ کمیٹی نے نان فائلرز کو پراپرٹی کی خریداری کی اجازت کیلئے پانچ رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایم این اے بلال کیانی کی زیرصدارت ذیلی کمیٹی ایف بی آر اور ’آباد‘ کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کرے گی، 10 روز میں ذیلی کمیٹی اپنی رپورٹ قائمہ کمیٹی کو دے۔

دوسری جانب چیئرمین کمیٹی نوید قمر کی ہدایت پر کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کمیٹی شامل ہوں گے۔