عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر کمی کیساتھ 3010 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 18 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے ہوگئی۔