سٹاک مارکیٹ میں بہتری، ہنڈرڈ انڈیکس میں 385 پوائنٹس کا اضافہ

سٹاک مارکیٹ میں بہتری، ہنڈرڈ انڈیکس میں 385 پوائنٹس کا اضافہ

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 158 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 385 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 775 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پرسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1536 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 390 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔