ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے حکومت کو خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوئے: عارف حبیب

Published On 09 June,2025 10:44 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ماہر معیشت عارف حبیب نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے حکومت کو خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوئے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حبیب کا کہنا تھا کہ حکومت مائیکرواکنامک کا ہدف حاصل کرنےمیں کامیاب رہی، آئی ایم ایف پرائمری سرپلس پربہت زوردیتا ہے، پرائمری سرپلس ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا فوکس اب گروتھ کی طرف ہوگا، حکومت نےوعدہ کیا ہے بجلی کی قیمتوں کو کم کرنا چاہیے، ٹیکسٹائل سیکٹرکےاگرکوئی تحفظات ہیں توانہیں دورکرنا چاہیے۔

ماہر معیشت کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ بڑھانےکےحوالےسےحکومت بہت کوششیں کر رہی ہے، ایکسپورٹ کے حوالے سے خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوئے۔

عارف حبیب کا مزید کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے میں سب سے زیادہ روزگار ملتا ہے جبکہ کنسٹرکشن کے حالات اچھے نہیں رہے اور عوام کہہ رہے ہیں میکرو استحکام آگیا تو ہمیں اس سے کیا لینا؟