پاکستان کی سفارت کاری پر بھارتی فیک نیوز سے ہوشیار رہیں: دفتر خارجہ

پاکستان کی سفارت کاری پر بھارتی فیک نیوز سے ہوشیار رہیں: دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے انتباہ کیا ہے کہ ایران امریکا جنگ میں پاکستان کی سفارت کاری پر ہندوستان سے فیک نیوز جاری ہیں، پاکستان کی سفارت کاری پر انڈیا اور بیرون ممالک سے فیک نیوز فیڈ کی جارہی ہیں۔

ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ یہ افراد سرٹیفائیڈ جھوٹے اور جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، ایرانی وزرات خارجہ کے ترجمان سے منسوب بیان کو بھی غلط پیش کیا گیا، بعد میں ایرانی وزارت خارجہ سے وضاحت جاری کی گئی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی فیک نیوز والوں اور جھوٹوں سے ہوشیار رہیں۔