پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے اور مشترکہ ترقی کے اہداف کے لیے شراکت داری کے عمل کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے تجارت، توانائی، ٹرانسپورٹ اور معیشت کے مختلف شعبوں میں وسیع تر تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا، دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست پروازوں کی بحالی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی تاکہ عوامی و تجارتی رابطوں کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

رہنماؤں نے اس موقع پر قریبی اقتصادی اور سفارتی تعلقات کے فروغ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا، ملاقات میں پاکستان میں بنگلا دیش کے سفیر محمد اقبال حسین خان بھی شریک تھے۔