زرعی شعبےمیں چین کے تجربات سے استفادہ کریں گے: رانا تنویر حسین

زرعی شعبےمیں چین کے تجربات سے استفادہ کریں گے: رانا تنویر حسین

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویرحسین کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے زرعی شعبےمیں بے پناہ مواقع ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کے درمیان بہت سےایم اویوپردستخط ہوئے، پاک چائنہ ایگری انویسٹمنٹ کانفرنس میں 85 کے قریب چینی کمپنیوں نے شرکت کی، زرعی شعبے میں چین کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔

وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت درست سمت پر گامزن ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔