تجارت
خلاصہ
- لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں کل سے پتنگوں، گڈوں اور ڈور کی فروخت شروع کردی گئی۔
لاہور میں 2246 ٹریڈرز کو خریدو فروخت کی اجازت مل گئی ، کل سے پتنگوں ڈوروں کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہے اور 8فروری تک خرید وفروخت کی جاسکے گی۔
8فروری کے بعد پتنگیں بنانے اور بیچنے پر مکمل پابندی ہو گی، ابھی تک 2504 ٹریڈرز نے آن لائن اپلائی کیا،163 رجسٹریشن اِن پراگریس ہیں،95 ٹریڈرز کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب 8فروری تک رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا، مزید رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔