لاہور ہائیکورٹ نے بسنت کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی

لاہور ہائیکورٹ نے بسنت کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوزیم پینل سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، دوران سماعت ڈی سی لاہور، ڈی جی پی آر سمیت دیگر افسران پیش ہوئے، ڈائریکٹرجنرل پبلک ریلیشن نے عدالت کوبتایا پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا میں مہم چلا رہےہیں، تین روزسے اس بارے میں آگاہی مہم چلا رہے ہیں۔

عدالت نے ڈی جی پی آر کو ڈی سی لاہورکے ساتھ بھی اس معاملہ میں مشاورت کرنے کی ہدایت کر دی، عدالت نے استفسار کیا لیسکو سے کتنی میٹنگز ہوئیں؟ ڈی سی لاہور نے بتایا لیسکو نے یقین دہانی کرائی ہے وہ بھی تمام انتظامات کریں گے، عدالتی استفسار پر ایس ایس پی نے بتایا ایک ڈی سی آفس میں کنٹرول روم بنایا گیا ہے جس میں تمام اداروں کے لوگ موجود ہوں گے۔

والڈ سٹی کے وکیل نے بتایا مخدوش عمارتوں کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں، درخواست گزارکے وکیل نے دلائل میں کہا کہ حکومت نے پتنگ پرکسی شخصیت کی تصویر لگانے کی پابندی عائد کردی اب نک دا کوکا گانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے، عدالت نے درخواست گزار وکیل کو اس معاملے پر الگ درخواست دینے کی ہدایت کردی۔