ملکی زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری

ملکی زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر ایک ہفتے میں 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بڑھ گئے، سٹیٹ بینک ذخائر بڑھ کر 16 ارب 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک ہفتے میں 9 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہوگئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر کم ہوکر 5 ارب 10 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کےذخائر کم ہونے سے ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر کم ہو کر 21 ارب 30 کروڑ 15 لاکھ ڈالر پر آگئے۔