سونے کی قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئی

سونے کی قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5 ہزار 178 ڈالر کی سطح پر برقرار رہی۔

مقامی صرافہ بازار میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے پر مستحکم رہی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 444 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، فی تولہ چاندی کی قیمت 270 روپے اضافے کے بعد 9 ہزار 474 روپے ہوگئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 232 روپے بڑھ کر 8 ہزار 122 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔