پٹرول کی قیمتوں کی نگرانی کیلئے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس، مانیٹرنگ تیز کرنے کا فیصلہ

پٹرول کی قیمتوں کی نگرانی کیلئے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس، مانیٹرنگ تیز کرنے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت میں وزیر اعظم کی پیٹرول قیمتوں کی نگرانی کیلئے قائم کردہ کمیٹی کا پہلا ہنگامی اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق اعلیٰ سطحی کابینہ کمیٹی نے توانائی مارکیٹ کی نگرانی تیز کرنے اور سپلائی کے تسلسل کیلئے روزانہ سٹاک کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا، کمیٹی نے اپنے دائرہ اختیار سے متعلق تمام اُمور پر بھی غور کیا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ عالمی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، ملک میں توانائی سپلائی چین مکمل طور پر مستحکم ہے، اراکان نے آبنائے ہرمز اور باب المندب کی صورتِ حال کو عالمی توانائی کیلئے بڑا چیلنج قرار دیا۔

اجلاس میں طویل کشیدگی سے پاکستان کی توانائی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا، یہ بھی فیصلہ ہوا کمیٹی کا روزانہ اجلاس ہوگا، سٹاک اور قیمتوں کا ریئل ٹائم جائزہ ،ایل این جی اور ایل پی جی سپلائی، شپمنٹس اور ٹرمینل آپریشنز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر خزانہ نے متعلقہ اداروں کو ہم آہنگی تیز کرنے اور یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ توانائی سپلائی محفوظ ہے عوام پریشان نہ ہوں، ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے جامع متبادل منصوبہ بندی جاری ہے۔