خطے میں جنگی صورتحال: پاکستان میں فلائٹ شیڈول بحال نہ ہو سکا، مزید 116 پروازیں منسوخ

خطے میں جنگی صورتحال: پاکستان میں فلائٹ شیڈول بحال نہ ہو سکا، مزید 116 پروازیں منسوخ

ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر مزید 116 پروازیں منسوخ ہوگئیں، یو اے ای، بحرین، کویت، قطر سمیت دیگر ملکوں کیلئے پروازیں اڑان نہ بھر سکیں، کراچی، اسلام آباد، لاہور اور دیگر ایئرپورٹس سے فلائٹس منسوخ کی گئیں۔

مشرق وسطیٰ کے متعدد ملکوں میں مزید تیرہ سو پروازیں کینسل ہوئیں، مشرق وسطیٰ کے سات ایئرپورٹس پر 9 ہزار 500 پروازیں منسوخ ہو چکیں، یو اے ای سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازیں بحال کردیں، دبئی، ابوظہبی اور شارجہ ایئر پورٹس سے محدود کمرشل پروازیں فعال ہوسکیں۔

ایئر لائن حکام نے مسافروں کو ہدایات کی ہے کہ صرف اطلاع ملنے پر ہی ایئرپورٹ جائیں، اردن نے بھی فضائی حدود دوبارہ کھول دی۔