عالمی بینک ایف بی آر کو ای بلٹی طریقہ کار کیلئے مالی معاونت فراہم کریگا

عالمی بینک ایف بی آر کو ای بلٹی طریقہ کار کیلئے مالی معاونت فراہم کریگا

تقریب کے شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ عالمی بینک ایف بی آر کو ای بلٹی طریقہ کار کیلئے مالی معاونت فراہم کرے گا، عالمی بینک اور ایف بی آر معاہدے پر دستخط کریں گے۔

شرکا کو بتایا گیا کہ اس نظام سے کارگو ٹریکنگ کو ڈیجیٹلائز کر دیا جائے گا، کارگو کی چیکنگ کاغذات کی بجائے الیکٹرانک ہو گی۔

تقریب میں بریفنگ دی گئی کہ پاکستان میں 7100 ارب روپے کا ٹیکس گیپ ہے، اس نظام سے فیک انوائسنگ اور انڈر انوائسنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔

شرکا کو بتایا گیا کہ اس نظام سے ٹیکس وصولی بڑھانے میں مدد ملے گی، یہ نظام 50 سے زائد ممالک میں رائج ہے۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارگو ٹریکنگ سسٹم کا نظام قائم کرنا بڑا چیلنج تھا، اس نظام کو پاکستان کیلئے بنایا گیا ہے۔

راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ اس پراجیکٹ کا ڈیزائن بنانے میں کافی محنت کی گئی ہے، اگر ڈیزائن درست بن گیا تو اطلاق میں مسائل کم ہوں گے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ پروڈکشن مانیٹرنگ جاری ہے، ڈیجیٹل انوائسنگ کا نظام لایا جا رہا ہے، کارگو کی مکمل ٹریکنگ کی جا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام کا پہلا مرحلہ پٹرولیم مصنوعات کی ٹریکنگ پر لگ چکا ہے، اب تک 16 ہزار آئل ٹینکرز پر ٹریکنگ لگ چکی ہے۔