جنگ کے بعد بھی عالمی معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہوگا: آئی ایم ایف

جنگ کے بعد بھی عالمی معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہوگا: آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے جاپان میں تقریب سےخطاب میں کہا کہ جنگ کے دوران تیل اور گیس کی اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والی جہاز رانی تقریباً 90 فیصد تک کم ہو گئی،60 فیصد تیل اور 11 فیصد ایل این جی درآمدات آبنائے ہرمز سے آتی ہیں۔

کرسٹالینا جارجیوا نے مزید کہا کہ جنگ طویل ہوگئی تو پالیسی سازوں کے لیے نئے چیلنجز پیدا ہوں گے،تیل کی قیمتوں میں پہلے ہی 50 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔