تجارت
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) ٹیکس ہدف کے حصول کے لیے ایف بی آر دفاتر جمعہ کو بند نہیں ہوگے۔
ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق فیلڈ دفاتر جمعہ کے روز بھی کھلیں گے اور ٹیکس جمع کرنے کے لیے متحرک رہیں گے جب کہ کیبنٹ ڈویژن کے فیصلوں کا ایف بی آر پر اطلاق نہیں ہو گا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پچاس فیصد سٹاف گھر سے کام نہیں کرے گا بلکہ سب دفتر آئیں گے، عید کی شاپنگ میں زیادہ سے زیادہ سیلز ٹیکس جمع کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
علاوہ ازیں ایف بی آر ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس شارٹ فال میں کمی کیلئے بھرپور کوششیں جاری رہیں گی۔