خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں مالی سال جولائی سے جنوری 5 ارب 17 کروڑ ڈالر بیرونی ذرائع سے موصول ہوئے۔
اقتصادی امور کی دستاویزکے مطابق جولائی سے جنوری بجٹ سپورٹ کی مد میں ایک ارب 84 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، جولائی سے جنوری ایک ارب 90 کروڑ ڈالر مختلف ترقیاتی منصوبوں کی مد میں حاصل ہوئے، پاکستان کو سب سے زیادہ قرضہ سعودی عرب نے 70 کروڑ ڈالر فراہم کیا۔
دستاویزات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے ادھار تیل کی مد میں 70 کروڑ ڈالر کی سہولت میسر آئی، چائنہ کی جانب سے پاکستان کو 54 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا گیا، آئی ایم ایف نے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے 14 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 63 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا، عالمی بینک نے 85 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا، اسلامی ترقیاتی بینک نے 53 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا۔
وزارت اقتصادی امور کی جولائی سے جنوری تک بیرونی ذرائع سے حاصل رقوم کی تفصیلات کے مطابق جنوری کے دوران 62 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کی رقوم موصول ہوئی تھی۔