تجارت
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آر ایل این جی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔
اوگرا نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا جب کہ سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو 622 روپے مہنگی کردی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی نادرن کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 2.22 ڈالر اضافہ کردیا، سوئی نادرن صارفین کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو نئی قیمت 13.55 ڈالر مقرر کردی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق سوئی سدرن کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی 634 روپے مہنگی کردی گئی، سوئی سدرن کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 2.26 ڈالر اضافہ کردیا گیا، سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو نئی قیمت 12.53 ڈالر مقرر کردی گئی۔