سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 7 ہزار 100 روپے سستا

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 7 ہزار 100 روپے سستا

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 71 ڈالر کی کمی سے 5 ہزار 105 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

آل پاکستان صرافہ مارکیٹ کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت کمی کے بعد 5 لاکھ 33 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 87 روپے کی کمی سے نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 186 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 324 روپے کی کمی سے 8ہزار 851 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 278 روپے کی کمی سے 7 ہزار 588روپے کی سطح پر آگئی۔