ہم آج 10سال کا پلان بنا لیں تو ٹاپ 10 معیشتوں میں شامل ہوسکتے ہیں: گوہر اعجاز

ہم آج 10سال کا پلان بنا لیں تو ٹاپ 10 معیشتوں میں شامل ہوسکتے ہیں: گوہر اعجاز

شہرِ قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آج دنیا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان کی معاشی صورتحال بہت خراب تھی، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں جارہا تھا۔

سابق نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اِس ملک کے لیے اپنی جان دینا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، ماضی میں ہم نے بہت سی غلطیاں کیں، اگر ہم آج 10سال کا پلان بنا لیں تو ہم ٹاپ 10 معیشتوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔

گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ پاکستان مسلم امہ کی ایک اکنامک پاور ہو گا، ہوا کا ایک جھونکا آیا تو پراپرٹی کی 30 فیصد بڑھ گئی۔