امریکی مرکزی بینک کا شرح سود موجودہ حد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

امریکی مرکزی بینک کا شرح سود موجودہ حد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ لیبر مارکیٹ پر دباؤ، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور امریکا و اسرائیل کے ایران کے ساتھ جاری تنازع اور اس کے بعد ہونے والے ردعمل کے عالمی معیشت پر اثرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

فیڈرل ریزرو نے اپنے بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال معیشت کے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی کو بڑھا رہی ہے، افراط زر اب بھی بلند سطح پر ہے جس کی ایک بڑی وجہ عالمی توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

عالمی توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث عالمی سطح پر مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔