خطے میں کشیدگی کےباعث عالمی سطح پرتوانائی کا بحران پیدا ہوا: اسحاق ڈار

خطے میں کشیدگی کےباعث عالمی سطح پرتوانائی کا بحران پیدا ہوا: اسحاق ڈار

صوبائی دارالحکومت میں فیوچر آف فنانس سمٹ 2026 سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچانے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

اّنہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں ایران، امریکا 47 سال بعد مذاکرات پر آمادہ ہوئے، سمٹ کے انعقاد سے جنوبی ایشیا میں گڈ گورننس، شفافیت اور اداروں کو مضبوطی میں مدد ملے گی۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اصلاحات سےہی معاشی استحکام ممکن ہے، جدید ٹیکنالوجی تمام شعبوں میں انقلاب برپا کررہی ہے، منصوبہ بندی اورشفافیت سے پائیدار ترقی کا حصول ممکن ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں اصلاحات کےایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، حکومتی اقدامات سے پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔