تجارت
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا اورایران کے درمیان امن معاہدے اور آبنائے ہرمز کھلنے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ہورہی ہے۔
امریکی خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد کمی ہوئی اور قیمتیں 80 ڈالر فی بیرل پر آگئیں، برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی، برطانوی خام تیل فی بیرل 83 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 5 فیصد کمی ہوگئی اور قیمت 83 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔