تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان آج مالی سال کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔
سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کیا ہو سکتی ہے؟ مالیاتی اداروں نے سروے جاری کر دیا۔
مالیاتی سروے میں 49 فیصد شرکاء کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک شرح سود کو برقرار رکھے گا، 49 فیصد نے کہا کہ سٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو بڑھائے گا، جبکہ 34 فیصد نے رائے دی ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس اضافہ کرے گی۔
15 فیصد شرکاء نے سروے میں رائے دی کہ شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس کا اضافہ ہوسکتا ہے، جبکہ 2 فیصد نے کہا کہ سٹیٹ بینک شرح سود میں کمی کر سکتا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نرمی، مہنگائی کی کنڑول رفتار، روپے کا استحکام شرح سود کو 11.5 فیصد پر برقرار رکھ سکتا ہے۔