تجارت
خلاصہ
- نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں مثبت پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی۔
برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ایک ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ہے، برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 79.44 ڈالر ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ایران امریکہ مذاکرات کے بعد قطر اور پاکستان نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق فریقین نے مذاکرات کی نگرانی کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی کے قیام پر اتفاق کرلیا، حتمی معاہدے کے لیے 60 روزہ روڈمیپ منظور کرلیا گیا۔
ایران کی تیل برآمدات پر پابندیاں بھی اٹھا لی گئی ہیں اور کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔