تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 2.5 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس اضافے کے بعد 13 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 22 ارب 50 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ہفتے کے اختتام پر مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 8 کروڑ 19 لاکھ ڈالر ہوگئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 5 ارب 42 کروڑ 42 لاکھ ڈالر رہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیاد پر 25 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔