سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 336 روپے ہوگئی

سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 336 روپے ہوگئی

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کمی کیساتھ 4148 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 336 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 74 ہزار 945 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ بھی 20 روپے کم ہوکر 6 ہزار 558 روپے پر آگیا ہے۔