تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونا چار روز مسلسل کمی کے بعد آج ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 47 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 305 ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 29 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 36 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 404 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔