ملکی و عالمی مارکیٹ میں سونا، چاندی کی فی تولہ قیمتوں میں معمولی کمی

ملکی و عالمی مارکیٹ میں سونا، چاندی کی فی تولہ قیمتوں میں معمولی کمی

صرافہ مارکیٹ کے تاجروں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 60 ہزار 236 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 94 ہزار 578 روپے کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی، جہاں فی اونس سونا ایک ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 377 ڈالر پر آ گیا۔

مزید برآں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 69 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 100 روپے ہو گئی۔