پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ

پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ

اعلامیے کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا ذیلی ادارہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، او جی ڈی سی ایل کو لیتھیم کے حصول کے منصوبے میں سائنسی و تجزیاتی معاونت فراہم کرے گا۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی او جی ڈی سی ایل کو مختلف عناصر کی جانچ، تجزیے اور تابکار عناصر کی شناخت کے لیے تکنیکی خدمات دے گا۔

دستخطی تقریب او جی ڈی سی ایل کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی، جس میں ممبر سائنس پی اے ای سی ڈاکٹر شکیل عباس روفی اور ایم ڈی و سی ای او او جی ڈی سی ایل احمد حیات لک نے شرکت کی۔

ڈی جی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر قمر الحق اور جی ایم سپلائی چین او جی ڈی سی ایل اعجاز عباس رضوی نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اعلامیے کے مطابق یہ تعاون ملک کے معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مددگار ہوگا۔

سربراہ سپیکٹرو میٹری گروپ منیب احمد شفیق نے عناصر کے تجزیے پر ادارے کی صلاحیتوں سے آگاہ کیا۔

اعلامیے میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور او جی ڈی سی ایل کے اشتراک کو قومی وسائل کی ترقی اور پائیدار قومی مقاصد کے حصول میں اہم قدم قرار دیا گیا۔