رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 10.8 ارب ڈالر ریکارڈ

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 10.8 ارب ڈالر ریکارڈ

ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2025 کی نسبت ستمبر 2026 میں تجارتی خسارے میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اگست 2026 کے مقابلے میں ستمبر میں تجارتی خسارہ مزید 8 فیصد بڑھا۔

ستمبر 2025 کی نسبت ستمبر 2026 میں برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔ اگست 2026 کے مقابلے میں ستمبر میں برآمدات 16 فیصد جبکہ درآمدات 11 فیصد بڑھیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2026 کے دوران برآمدات 2.93 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 6.49 ارب ڈالر رہیں۔ اگست 2026 کی نسبت ستمبر میں برآمدات میں 40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق برآمدات اور درآمدات کے لیے فی ڈالر کی ویلیو تقریباً 278 روپے مقرر ہوئی ہے۔

جولائی سے اگست کے دو ماہ کے دوران خدمات کی فراہمی کے لیے برآمدات میں تقریباً 29 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ خدمات کی درآمدات میں 9.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔