سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مندی ریکارڈ کی گئی ہے، 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 850 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2288 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 867 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 155 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔