تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں 3 روزہ بڑی کمی کے بعد آج اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2058 روپے 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح چاندی فی تولہ 100 روپے مہنگی ہوکر 5 ہزار 488 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ہزار ڈالر کی اہم حد سے بدستور نیچے ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 24 ڈالر مہنگا ہوکر 3896 ڈالر کا ہوگیا۔