تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری اور مالدیپ کے وزیر تجارت محمد سعید کے درمیان آن لائن ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
جنید انوار چوہدری نے کہا کہ مشترکہ ورکنگ گروپ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مالدیپ کو چاول، چینی، پھل اور سبزیوں کی برآمدات بڑھانے کا خواہاں ہے، جبکہ ادویات اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ بحری تعاون کے نئے مواقع تلاش کر رہا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دی جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد جلد مالدیپ کا دورہ کرے گا۔