600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع

600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع

ذرائع کے مطابق لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ایک سے دو گھنٹے کی جبری لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

دن کے اوقات میں سولر سسٹم کے باعث بجلی کی طلب کم رہتی ہے، تاہم شام اور رات کے وقت طلب بڑھنے پر لوڈشیڈنگ شروع کر دی جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو کی بجلی کی طلب 2950 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اسے 600 میگاواٹ کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

طلب اور رسد میں فرق زیادہ ہونے کے باعث شام اور رات کے اوقات میں غیر اعلانیہ اور جبری لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔