پن بجلی کی پیداوار میں کمی، ایل این جی کی عدم دستیابی، بجلی کی طلب اور رسد میں فرق بڑھ گیا

پن بجلی کی پیداوار میں کمی، ایل این جی کی عدم دستیابی، بجلی کی طلب اور رسد میں فرق بڑھ گیا

ذرائع کے مطابق دن کے وقت بجلی کی طلب 10 ہزار سے 12 ہزار میگاواٹ ہے، سولر بجلی کی دستیابی کے باعث سسٹم پر لوڈ کم رہتا ہے، تاہم رات کے وقت بجلی کی طلب 16 ہزار میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارسا نے پانی کے اخراج میں کمی کر دی ہے جس کے باعث پن بجلی کا شیئر بھی کم ہو کر 7 ہزار میگاواٹ سے 4 ہزار میگاواٹ تک آ گیا ہے، دوسری جانب طلب بڑھنے سے مقامی گیس کی پاور پلانٹس کو فراہمی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان میں ایل این جی سے چلنے والے 6 ہزار میگاواٹ صلاحیت کے پاور پلانٹس بند ہیں، جبکہ مہنگے فیول والے پلانٹس چلانے سے حکومت گریز کر رہی ہے کیونکہ اس سے فیول کاسٹ بڑھ سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں ہفتے قطر سے مزید ایل این جی کارگوز آنے کی توقع ہے، ایل این جی کی سپلائی بڑھنے سے بجلی کی طلب اور رسد کا فرق ختم ہو جائے گا۔