تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز گرین زون سے ہوا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، ہنڈرڈ انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 77 ہزار 139 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام میں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 477 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 772 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔