تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج کے پہلے ٹریڈنگ سیشن کا مثبت زون میں اختتام ہوا ہے۔ کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے ٹریڈنگ سیشن کا اختتام مثبت زون سے ہوا ۔ 100 انڈیکس 1060پواینٹس بڑھ کر 1 لاکھ 78 ہزار 434 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا ۔ اسٹاک ایکسچینج کے پہلے ٹریڈنگ سیشن میں 14 ارب روپے مالیت کے 44 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا ۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی، 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 771 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم ٹریڈنگ کے پہلے سیشن کا مثبت زون میں اختتام ہوا، انڈیکس 1060 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 434 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا۔
سٹاک ایکسچینج کے پہلے ٹریڈنگ سیشن میں 14 ارب روپے مالیت کے 44 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1710 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 77 ہزار 373 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔