سٹاک مارکیٹ میں بڑا اضافہ، ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

سٹاک مارکیٹ میں بڑا اضافہ، ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 5000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 5448 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 79 ہزار 335 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 886 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔